پاکستان کی نیدر لینڈز کیخلاف بیٹنگ جاری

image

روٹر ڈیم: پاکستان نے نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج روٹرڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ ایک روزہ میچوں کی سیریز 3 میچوں پر مشتمل ہے۔

اوپنر کھلاڑی امام الحق 2 رنز بنا کر ویون کنگما کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

روٹرڈیم میں موجود قومی اسکواڈ نے گزشتہ روز شیڈیم کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن کیا، پیر کو بارش کے باعث قومی اسکواڈ میں شامل صرف بیٹرز نے انڈور پریکٹس کی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ فاسٹ بالر شاہین آفریدی کا انجری کے باعث نہیں کھیل رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسکواڈ میں شاداب خان ، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر ، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود شامل ہیں۔

آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل سیریز کے بقیہ دو میچز 18 اور 21 اگست کو روٹرڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیم رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود پاکستان کی ٹیم آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ میں 90 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بابراعظم کی زیرقیادت قومی کرکٹ ٹیم اگر اس سیریز میں شامل تینوں میچز جیت جاتی ہے تو وہ ورلڈ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر 120 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.