کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

image
محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہےجس سے نشیبی علاقے زیر آب آنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق ہواکاکم دباؤ وسطی بھارت میں ہے جس کے باعث کراچی سمیت مشرقی سندھ میں 18 اگست تک تیزبارش کا امکان ہے،کراچی میں17 اور 18 اگست کو شدید بارش ہوسکتی ہے جس سے شہر میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ بالائی سندھ میں 19اگست تک بارشوں کاامکان ہےجب کہ 23 یا 24 اگست کو مون سون کا ایک اورسسٹم سندھ پر اثرانداز ہوسکتاہے۔موسلادھار بارشوں کی وجہ سے سندھ میں تھرپارکر، عمر کوٹ، نواب شاہ ، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور میرپورخاص میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں 21 اگست تک وقفے وقفے سے تیز بارشوں کا امکان ہے جس کے تحت کوئٹہ، سبی اوراطراف میں شدید بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بارکھان، سبی، ژوب ،قلات، پنجگور،گوادر اور لسبیلہ میں چند مقامات پر آج موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔پنجاب میں سیالکوٹ، مری، فیصل آباد،لاہور اور گوجرانوالہ میں بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے جب کہ خیبرپختونخوا میں پشاور، نوشہرہ، مردان، بنوں، دیر، خیبر، باجوڑ، چارسدہ، لکی مروت، ڈی آئی خان اور گلیات میں شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔گلگت بلتستان میں چلاس، استور اور اسکردو میں موسلا دھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.