’خوش قسمتی‘ کی علامت نایاب گلابی ہیرا نیلامی کے لیے تیار

image

رواں برس نومبر میں ایک نایاب قسم کے گلابی ہیرے کی نمائش ہو گی جہاں اس کے ساڑھے تین کروڑ ڈالر میں فروخت ہونے کا امکان ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیر کو کرسٹیز آکشن ہاؤس نے کہا ہے کہ یہ 18 قیراط سے زیادہ وزن کا حامل ناشپاتی کی شکل کا سب سے بڑا گلابی ہیرا ہے جسے نیلامی میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

چمکتا ہوا یہ گلابی ہیرا ایک انگوٹھی پر نصب کیا گیا ہے جو دو طرف سے ایک بڑے سفید ہیرے سے جڑا ہوا ہے۔ اس کا وزن 18اعشاریہ 18 قیراط ہے۔

کرسٹیز کے مطابق یہ ایشیا میں خوش قسمت عدد سمجھا جاتا ہے اور وہاں یہ ’یقینی خوش قسمتی‘ کی علامت ہے۔

انہیں امید ہے کہ یہ ہیرا ’دنیا بھر کے شوقین افراد‘ کی توجہ اپنی جانب مرکوز کروائے گا۔

کرسٹیز آکشن ہاؤس میں زیورات کی ماہر انجیلا برڈن نے کہا ہے کہ ’یہ ایک خوبصورت پتھر ہے اور اس سائز کا گلابی رنگ کا ہیرا ملنا نہایت مشکل ہے۔‘

واضح رہے کہ سنہ 2018 میں کرسٹیز نے 18.96 قیراط کا ونسٹن پنک لیگیسی نام کا ہیرا پانچ کروڑ ڈالر میں فروخت کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.