بہت گناہ گار ہوں، امید ہے کرتا ہوں کہ ایک دن۔۔ عاطف اسلم نے خانہ کعبہ جا کر کونسی بڑی خواہش کا اظہار کردیا؟ ویڈیو دیکھیے

image

پاکستان کے معروف گلوکار اور ڈراموں کی دنیا میں بھی بطور نئے اداکار اداکاری کے جوہر دکھانے والے عاطف اسلم کو دنیا جانتی ہے جن کے سریلی آواز مداحوں کے کانوں میں آج بھی گونجتی ہیں۔

عاطف اسلم پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی اپنی مقبولیت رکھتے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے کئی گانے بالی ووڈ کے لیے ریکارڈ کروائے ہیں۔

عاطف اسلم نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی گفتگو کی جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں کئی دلچسپ باتیں شئیر کیں۔

پروگرام کے میزبان احمد علی بٹ نے عاطف اسلم کا اپنے پروگرام میں گرم جوشی سے استقبال کیا۔ احمد بٹ نے عاطف اسلم سے سوال کیا کہ کیا آپ کی خانہ کعبہ میں اذان دینے خواہش کبھی پوری ہوئی؟

عاطف اسلم نے سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی تک تو یہ خواہش میری پوری نہیں ہوئی مگر میں پر امید ہوں کہ انشاء اللہ ایک نہ ایک دن ضرور پوری ہوگی۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ جتنا بھی میں گنہگار انسان ہوں مجھے لگتا ہے کہ ایک نہ ایک دن میری سن لی جائے گی۔ میزبان نے گلوکار سے کہا کہ آپ سے پہلے مہدی حسن اور صابری برادران کی خانہ کعبہ میں اذان دینے کی سعادت حاصل ہوئی جس پر انہوں نے کہا کہ وہ لوگ بہت زبردست لوگ ہیں میرا ان سے کوئی موازنہ ہی نہیں ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.