والد نے فوت ہونے سے پہلے بتا دیا تھا کہ دنیا سے جانے والے ہیں ۔۔ عارف لوہار اپنے والد سے کتنی محبت کرتے تھے؟ بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے

image

مشہور پاکستانی لوک گلوکار عارف لوہار ایک خوش مزاج انسان ہیں جن کی تعریف شوبز انڈسٹری کا ہر فنکار کرتا ہے۔ ان کی بے مثال پرفارمنس لوگوں کے دلوں کو بھا جاتی ہے۔ عارف لوہار اپنے چمٹے اور جگنی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔

عارف لوہار ایک جانب تو ہمیشہ خوش دکھائی دینے والی شخصیت ہیں مگران کو اپنی زندگی میں بہت سے درد بھرے لمحات کا بھی سامنا کرناپڑا جب انہیں دیکھ کر مداح بھی آبدیدہ ہوگئے۔

ایک جب عارف لوہار کے والد کا انتقال ہوا اور دوسرا جب ان کی اہلیہ دنیا سے گئیں۔ عارف لوہار اپنی اہلیہ کے جانے بعد بہت ٹوٹ چکے تھے۔

حال ہی میں عارف لوہار نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے والد کے دنیا سے جانے سے قبل آخری لمحات کا ذکر کیا جس دوران وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

پروگرام کے میزبان نے عارف لوہار سے سوال کیا کہ آپ کے آٹھ بھائی ہیں لیکن صرف آپ نے اپنے والد کے فن کو آگے بڑھایا ایسا کیوں؟

عارف لوہار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وفات سے ایک سال پہلے میرے والد نے کہنا شروع کر دیا تھا کہ میں دنیا سے جانے والا ہوں۔ میری یہ نشانی ہے، عارف لوہار جب گائے گا تو اس میں میرا عکس نظر آئے گا۔ اس پر میرے بھائی نے کہا تھا کہ جیسا والد صاحب نے کہا ہے اس کے عارف آگے لیکر جائے گا۔

لوگ کلوکار کا کہنا تھا کہ میرے والد میرا پہلا پیار تھے۔عارف لوہار نے بتایا کہ والد کا لاڈ میری کمزوری بن گیا تھا۔ عارف لوہار نے کہا کہ میرا آج جو نام اور شہرت ہے وہ سب میرے والد کی بدولت ہے۔


مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.