وہ وقت ہمارے لئے بہت مشکل تھا، سلمان کے گھر والوں نے اس وقت میری مدد کی جب۔۔ شاہ رخ خان اپنی غربت کے دنوں کے بارے میں بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئے

image

“سلمان خان کے گھر والوں نے میرا اس وقت ساتھ دیا جب مجھے کوئی نہیں جانتا تھا۔ میں چاہ کر بھی اس کے خاندان کا یہ احسان نہیں بھول سکتا۔ سلمان کو خود بھی اس بات کا اتنا نہیں معلوم ہوگا کیوں کہ وہ شوٹنگ میں بہت زیادہ مصروف رہتا تھا۔ وہ وقت ہمارے لئے بہت مشکل تھا اور میں بہت جدوجہد کررہا تھا“

سلمان اور شاہ رخ کی ماضی کی تلخیاں

یہ کہنا ہے بالی وڈ کنگ سمجھے جانے والے شاہ رخ خان کا۔ بہترین اداکار ہونے کے علاوہ شاہ رخ ایک اچھے انسان بھی ہیں لیکن اس کے باوجود ان کے اور سلمان خان کے تعلقات ماضی میں مثالی نہیں رہے۔ دونوں میں ٹھنی رہتی تھی۔ اس سب کے باوجود شاہ رخ نے سلمان کے لئے کبھی برے الفاظ کا استعمال نہیں کیا۔ اب چونکہ ان باتوں کو کئی برس بیت چکے ہیں اور سلمان اور شاہ رخ نوجوانی کے جذباتی دور سے گزر بھی چکے ہیں اس لئے دونوں کے تعلقات بھی بہتر ہوگئے ہیں۔ حال ہی میں شاہ رخ نے اپنی نجی زندگی میں سلمان خان کے گھر والوں کے کردار کا بھی بتایا ہے۔

سلمان کی بہن اور شاہ رخ کی اہلیہ

شاہ رخ جب بالی وڈ میں قدم جما رہے تھے وہ ان کی زندگی کا بہت مشکل دور تھا جس میں ان کی نوبیاہتا دلہن گوری خان نے بھرپور ساتھ دیا تھا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق شاہ رخ نے بتایا کہ “میری بیوی گوری اور سلمان کی بہن الویرا خان بہت اچھی سہیلیاں تھیں۔ گوری اکیلی ہوتی تھی اور سارا دن الویرا کے ساتھ رہتی تھی۔ اس کے علاوہ بھی سلمان کے گھر والوں نے ہر مشکل میں میرا ساتھ دیا۔ یہی وجہ ہے کہ میں کبھی اس کے بارے میں برا نہیں سوچ سکتا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.