ہائے امی جی سردی.. پاکستانی کھلاڑی گرم کپڑوں میں بھی ٹھٹھر گئے! نیوزی لینڈ کی دلچسپ تصاویر وائرل

image

پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت نئی سیریز کھیلنے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پہنچی ہوئی ہے جہاں شدید سردی نے کھلاڑیوں کو ٹھٹھرنے پر مجبور کردیا ہے۔ کرکٹر شاداب خان کا ٹوئٹ اس وقت وائرل ہے جس میں وہ سردی سے کانپتے ہوئے امی کو یاد کرنے پر مجبور ہوگئے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھلاڑی گرم اونی کپڑوں، مفلر اور کیپ کے علاوہ موزے بھی پہنے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ میں آج بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آنے والے دنوں میں سرد موسم اور برف باری کی پیشن گوئی بھی کی گئی ہے۔

البتہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے ٹی ٹوئنٹی سہہ ملکی سیریز کافی یادگار رہے گی۔ گزشتہ روز شاداب خان کی سالگرہ بھی منائی گئی جس پر انھوں نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔


مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.