’کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس نے لانچ کیا، اسی لیے نفرت کا آسان ہدف بنی‘

image

بالی وُڈ اداکارہ جھانوی کپور نے کہا ہے کہ فلمساز کرن جوہر انہیں فلموں میں لے کر آئے جس کے باعث ان کے ساتھ سب آسانی سے نفرت کرتے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق جھانوی کپور کہتی ہیں کہ ’میں کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کے ذریعے فلموں میں آئی جس کے بعد سے میں نفرت کیے جانے کا آسان ہدف ہوں، تاہم مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔‘

کرن جوہر نے بطور پروڈیوسر جھانوی کپور کو 2018 میں مراٹھی فلم ’سیرت‘ کے آفیشل ریمیک ’دھڑک‘ میں کاسٹ کیا تھا، یہ جھانوی کپور کی بالی وُڈ میں ڈیبیو فلم تھی جس کے بعد وہ دنیا بھر میں مشہور ہوئیں اور مزید فلموں میں کام کرنے لگیں۔

جھانوی کپور بھی بالی وُڈ کے ان سٹار بچوں میں شامل ہیں جن پر اقربا پروری کے تحت انڈسٹری میں آنے کا الزام لگایا جاتا ہے اور جھانوی پر یہ تنقید کی جاتی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کے بجائے سری دیوی کی بیٹی ہونے کی وجہ سے فلموں میں آئی ہیں۔

اسی سلسلے میں جھانوی کپور مزید کہتی ہیں کہ ’یہ ایک حقیقت ہے کہ دھرما ایک مشہور پروڈکشن ہاؤس ہے اور جس قدر تجسس اور پہنچ دھرما کی ہے اور جتنا یہ عوام میں دلچسپی پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے، شاید اس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ اسی لیے بھی ایک دباؤ بھی ہوتا ہے اور اسی لیے نفرت کیے جانے کا بھی آسان ہدف ہوں۔‘

جھانوی کپور کی آخری ریلیز ہونے والی فلم ’مِلی‘ ہے جس کی سینما گھروں میں نمائش جاری ہے، جبکہ 2023 میں جھانوی کپور کی دو فلمیں ’بوال‘ اور ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ ریلیز ہوں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.