16 سال کی عمر میں شادی کی اور ان کی ماں لگتی ہی نہیں ہیں ۔۔ کم عمر میں شادی کرنے والے اداکار جو اپنے بچوں کی عمر کے دکھائی دیتے ہیں

image

میڈیا انڈسٹری میں اکثر یہی دیکھنے میں آتا ہے کہ شوبز سے تعلق رکھنے والے اداکار خواہ وہ پاکستانی شوبز سے ہوں یا بالی ووڈ انڈسٹری سے اکثریت اپنی شادی دیر سے کرتے ہیں۔ مگر جب ان کی اولاد ہوتی ہے تو ان کی عمر کافی ہوچکی ہوتی ہے اور وہ بوڑھے ہوجاتے ہیں۔

مگر شوبز میں ایسے کئی اداکار سامنے آئے ہیں جنہوں نے کم عمری میں شادی کرنے کو اہمیت دی اور آج کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں یہاں تک ان کے بچے بڑے ہوگئے اور وہ اپنے بچوں کی عمر کے ہی دکھائی دیتے ہیں۔

آیئے آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کونسے اداکار ہیں جن کے بچے آج ان کے ساتھ اگر کھڑے ہوجائیں تو بھائی/ بہن لگیں۔

1- شویتا تیواری

بھارتی ڈراموں کی سینئر اداکارہ شویتا تیواری کی شادی کو کئی برس بیت چکے ہیں مگر فٹنس آج بھی ایسی ہے جیسے انڈسٹری میں نئی اداکار ہوں۔ انہوں نے راجہ چوہدری نامی ٹی وی اداکار سے سن 1996 میں شادی کی۔

پہلی شادی سے 18 سال کی عمر میں ان کے ہاں بیٹی کی پیداش ہوئی جن کا نام پلک تیواری ہے۔ مگر یہ شادی زیادہ دیر نہ چل سکی اور سال 2012 میں راجہ چوہدری سے ان کی طلاق ہوگئی۔ پھر اداکارہ شویتا تیواری کی شادی ابھینو کوہلی سے ہوئی۔ دوسری شادی سے ان کا ایک بیٹا ہے۔ مگر پانچ سال بعد اس شادی کا بھی اختتام ہوگیا تھا۔آج شویتا تیواری اکیلے دونوں بچوں کو پال رہی ہیں۔

2- ارچنا سنگھ

مشہور بھارتی اداکارہ و کامیڈین ارچنا سنگھ کا شمار بھی ان شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے کم عمر میں شادی کی۔ وہ کئی سالوں سے ٹیلی وژن سے وابستہ ہیں مگر آج بھی اتنے سال گزر جانے کے بعد وہ جوان ہی نظر آتی ہیں۔ ارچنا سنگھ کا بیٹے بھی کافی بڑے ہوچکے ہے۔ ارچنا کی شادی سن 1992 میں پرمیت سیٹھی سے ہوئی۔

3- نعمان اعجاز

پاکستانی اداکاروں میں مشہور سیلیبریٹی نعمان اعجاز ہیں جن کے بارے میں لوگ کہتے ہیں کہ ان پر بڑھاپا نہیں آسکتا۔ وہ آج بھی اتنے ہی جوان دکھائی دیتے ہیں جتنے آج سے آٹھ دس پہلے نظر آتے تھے۔ اب تو ان کا بیٹا زاویار نعمان بھی ڈراموں کا حصہ بن چکے ہیں۔ نعمان اعجاز اپنے بیٹوں کی عمر کے لگتے ہیں۔ ان کی شادی کو بھی کئی عرصہ ہوگیا ہے۔

4- جویریہ عباسی

معروف اداکارہ جویریہ عباسی کو شوبز میں کام کرتے کافی سال گزر چکے ہیں اور وہ آج بھی پہلے کی طرح جوان دکھائی دیتی ہیں۔ اب ان کی بیٹی بھی کافی بڑی ہوگئیں ہیں لیکن دیکھ کر لگتا ہی نہیں کہ جویریہ ان کی والدہ ہیں۔ ماں بیٹی کی شکل اور مسکراہٹ اتنی ملتی ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی ہمشکل بہنیں دکھائی دیتی ہیں۔

5- عروشی ڈھولکیا

اروشی ڈھولکیا کی شادی 16 برس کی عمر میں ہوگئی تھی لیکن ڈیڑھ سال بعد شوہر اداکار انوج سچدیوا سے علیحدگی ہوگئی تھی۔ اداکارہ 2 بچوں کی والدہ ہیں جن کی وہ اکیلے پرورش کرتی ہیں۔ عروشی اپنے بیٹوں کے ساتھ کھڑی ہوں تو ان کی ماں لگتی ہی نہیں۔


مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.