مشہور بھارتی اداکارہ بھاگیہ شری کا شمار ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کہ اپنے وقت میں کافی مشہور ہوئیں مگر پھر کہیں کھو گئیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
بالی ووڈ فل "میں نے پیار کیا تھا" سے سب کی توجہ حاصل کرنے والی بھاگیہ شری کی زندگی کچھ اس طرح بدلی، کہ پھر اداکاری کے میدان میں قدم نہ رکھ سکیں۔
1990 میں جب بھاگیہ شری نے والدین کو اپنے پسند کے لڑکے ہمالے ڈسانی کے بارے میں بتایا تو والدین سخت ناراض تھے اور نہیں چاہتے تھے کہ بیٹی اس سے شادی کرے۔
لیکن اداکارہ کو ہمالے بھا گیا تھا، یہی وجہ تھی کہ ان دونوں والدین کی مرضی کے خلاف جا کر بھاگ کر شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔
اور پھر دونوں کی شادی بھی ہو گئی، اگرچہ والدین اس شادی میں شریک نہ تھے، اور نہ اس شادی کو قبول کیا، مگر پھر بھی شروعات میں والدین اور اداکارہ کا رشتہ ان بن کا شکار رہا۔
ہمالے سے شادی کے بعد بھاگیہ شری نے فلم انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا، اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ شوہر اداکارہ کو لے کر کافی حساس تھے، یہی وجہ تھی کہ اداکارہ نے شوہر کی خاطر سب کچھ چھوڑ دیا۔
لیکن بھاگیہ شری اس وقت شدید افسردہ اور آگ بگولا ہو جاتی ہیں جب انہیں کوئی یہ کہہ دے، کہ آپ نے بھاگ کر شادی کی تھی۔ کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ انہوں نے بھاگ کر شادی نہیں کی بلکہ پسند کی شادی کی ہے، والدین بچوں کا بھال چاہتے ہیں، مگر کئی بار بچے بھی ارمان دیکھتے ہیں۔
واضح رہے بھاگیہ شری نے سلمان خان کے مدمقابل اداکاری کا مظاہرہ کی تھا، جس کے بعد سے ان کی شہرت میں چار چاند لگ گئے تھے۔
ایک وقت ایسا بھی آیا تھا، جب اداکارہ کے شوہر کی سرجری ہوئی تھی، جس کے بعد بھاگیہ شری نے اپنے شوہر کا خیال رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔