یہ میری بہن تو کیا دور کی رشتہ دار بھی ۔۔ سجاد علی نے سوشل میڈیا پر وائرل بہن سے متعلق راز فاش کردیا، ویڈیو وائرل

image

پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی نے گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر بہن کے حوالے سے جاری خبروں پر خاموشی توڑ کر حقیقت بیان کردی۔

اپنے ویڈیو بیان میں سجاد علی نے بتایا کہ گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر میری ایک جعلی بہن کے حوالے سے خبریں زیرگردش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کچھ عرصہ قبل لوگوں نے میری دوسری شادی بھی کروادی تھی۔دوسری شادی میں نہ بلانے پر میری بیوی اور بچے ناراض ہوگئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کسی نے لاہور میں میرا ایک جعلی گھر بھی ڈھونڈھ نکالا تھا، سجاد علی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جس خاتون کا چرچا ہے اس سے میرا دور تک کوئی تعلق نہیں، انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ میں ایک تصویر میں بچپن میں ساتھ دکھانے کی کوشش میں میری اہلیہ کی نوجوانی کی تصویر لگادی ہے۔

سجاد علی نے کہا کہ اگر خاتون کی مدد کرنا مقصود تھا تو ویسے بھی کی جاسکتی تھی لیکن سستی شہرت اور چند کلکس کیلئے میری شہرت اور ساکھ کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔میں قانون کارروائی کرسکتا ہوں لیکن اس غریب خاتون کا کوئی قصور نہیں وہ تو لوگوں کے کہنے پر الٹا سیدھا بولتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے حیرت ہوتی ہے کہ سوشل میڈیا صارفین بغیر تحقیق کئے کمنٹس کرنا شروع کردیتے ہیں، میرے حقیقی مداح ایسی چیزوں پر لوگوں کو بھرپور جواب دیتے ہیں لیکن دکھ اس بات کا ہوتا ہے کہ لوگ تحقیق کے بغیر ایسی پوسٹ شیئر کرنا شروع کردیئے ہیں۔

سجاد علی نے کہا کہ میں 40 سال سے شوبز میں کام کررہا ہوں اور میں اپنے کام سے کام رکھتا ہوں اور میں اپنے حقیقی مداحوں کیلئے کام کرتا ہوں اور ایسی منفی چیزوں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.