میسی نے ایک اور کامیابی حاصل کر لی

image

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر اور ورلڈ کپ فاتح کپتان لیونل میسی نے ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لیونل میسی 800 گول کرنے والے دنیا کے دوسرے فٹبالر بن گئے۔ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ارجنٹینا کی فٹبال ٹیم پہلی بار ہوم گراؤنڈ میں ایکشن میں نظر آئی اور فرینڈلی میچ میں پناما کو 2 گول سے شکست دے دی۔

فرینڈلی میچ میں ارجنٹینا کے تھیاگو المادا نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی تاہم ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے ٹیم کے لیے دوسرا گول کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ارجنٹینا کی ٹیم نے 2 صفر سے کامیابی کے بعد ورلڈ کپ ٹرافی کی کامیابی کا جشن بھی منایا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دسمبر 2021 میں دنیا کے معروف فٹبال کھلاڑی کرسٹینا رونالڈو نے 800 گول مکمل کیے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.