ایشیاء کپ کی میزبانی کون سے ملک کو دی جا سکتی ہے؟ بھارتی میڈیا نے انکشاف کردیا

image

ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کے بجائے سری لنکا کو دی جاسکتی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان اور یو اے ای نہیں بھیج سکتا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ستمبر میں متحدہ عرب امارات کا موسم انتہائی گرم رہتا ہے اس لئے سری لنکا ایک موزوں انتخاب ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اجلاس میں اومان نے بھی ایشیا کپ کی میزبانی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا البتہ بھارتی میڈیا نے ایشیاء کپ کی میزبانی کے لئے سری لنکا کے لئے پسندیدگی ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ پی سی اس حوالے سے بیان دے چکا ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان ہی کرے گا۔ ایشیاء کپ کی میزبانی کے حوالے سے حتمی فیصلہ اس ماہ کیا جائے گا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.