بابر اعظم ان دنوں کہاں ہیں؟ انٹرنیشنل کرکٹ سے دور کپتان نے مداحوں کو اپنی مصروفیات کا بتادیا

image

لاکھوں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ان دنوں فی الحال نیشنل اور انٹرنیشنل لیول پر کرکٹ سے دور ہیں، جبکہ ان کے مداح انہیں فیلڈ میں دیکھنے کیلیئے بے تاب ہیں۔

دراصل ان دنوں کرکٹ سے دور بابر اعظم اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔ کیونکہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے فٹنس سب سے اہم ہوتی ہے اور کپتان بھی اس بات سے باخوبی واقف ہیں۔

اس حوالے سے بابر اعظم نے اپنے مداحوں کے لیئے اپنی مصروفیات کی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کی ہیں۔

ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپتان اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کیلیئے جِم میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ان کے مداح انہیں دیکھ کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور جلد انہیں کرکٹ کے میدان میں بیٹنگ کرتا دیکھنے کے لیے بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.