اتنے بڑے اسٹار کیلئے ایسا تحفہ ہی بنتا ہے کیونکہ ۔۔ بابر اعظم کو فیملی نے کونسی کار تحفے میں دیکر حیرت میں ڈال دیا؟ دیکھئے

image

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دنیا کرکٹ کے بے تاج بادشاہ بابراعظم کو افغانستان کے ساتھ سیریز کے بعد گھر آنے پر اہل خانہ نے شاندار تحفہ دیکر حیران کردیا۔

بابر اعظم کے بھائی فیصل نے یوٹیوب پر وی لاگ شیئر کیا ہے جس میں ون ڈے کے نمبر ون بیٹر بننے کی خوشی میں بابر اعظم کو مہنگی ترین گاڑی ’آڈی، ای ٹرون جی ٹی‘ بطور تحفہ دے دی۔

فیصل اعظم کے مطابق اس الیکٹرک گاڑی کا شمار بابر اعظم کی پسندیدہ گاڑیوں میں ہوتا ہے، جس کی قیمت پاکستانی مالیت میں تقریباً 5 سے 8 کروڑ تک ہے۔

وی لاگ میں بابر اعظم کو تحفہ پاکر خوش اور اس سفید رنگ کی آڈی گاڑی کو چلاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بات مشہور ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آڈی کاروں سے گہرا لگاؤ ہے۔ ان کے پاس پہلے سے ہی ایک آڈی فائیوہے اور ’آڈی، ای ٹرون جی ٹی کے ساتھ بابر کی کار کلیکشن میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

ویڈیو میں بابر کے بھائی نے نئی الیکٹرک کار خریدنے کی کہانی شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل تلاش شروع کی تھی۔ بابر نے ہمارے لیے بہت کچھ کیا ہے، اس لیے ہم اسے سرپرائز گفٹ دینا چاہتے تھے۔ اس لیے ہم نے مختلف کاروں کی تلاش شروع کر دی۔

انہوں نے کہا کہ 4، 5 مختلف ماڈلز پر غور کرنے کے بعد انہوں نے اس کار کا انتخاب کیا،ہم نے خاص طور پر سفید رنگ چنا کیونکہ یہ پاکستان میں بہت کم ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US