پروفیشنل فائٹرز لیگ میں شامل سعودی مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر ھتان السیف

image

کھیلوں کی دنیا میں تیزی سے آگے بڑھنے والے برانڈ پروفیشنل فائٹرز لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والی مکسڈ مارشل آرٹ سعودی فائٹر خاتون اس شعبے میں تازہ ترین اور تاریخ ساز اضافہ ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق ھتان السیف 30 جنوری کو مملکت اور مشرق وسطیٰ کی پہلی خاتون مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر بنیں۔

ھتان السیف نے بتایا ہے کہ ’میں اس معاہدے پر دستخط کرنے والی سعودی یا شاید مشرق وسطیٰ کی پہلی خاتون ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’پروفیشنل فائٹرز لیگ میں مقابلے کے لیے بہت پرجوش ہوں اور اچھا لگتا ہے لیکن یہ آسان نہیں ہے۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ ایک بھاری پتھر ہے جسے میں اٹھا رہی ہوں۔‘

ھتان السیف نے کہا کہ ’سب کی نظریں ادھر ہیں، مجھے اپنے ملک کی اور عالم عرب کی نمائندگی کرنا ہے اور یقین ہے کہ اس نمائندگی کے لیے میں کافی بہتر ہوں۔‘

ریاض کی رہائشی 22 سالہ ھتان السیف نے 2023 انٹرنیشنل فیڈریشن آف موئے تھائی ایسوسی ایشنز ورلڈ چیمپیئن شپ میں طلائی تمغہ حاصل کیا جب ایونٹ میں انہیں بریک تھرو فیمیل ایتھلیٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ھتان نے ورلڈ کمبیٹ گیمز اور سعودی گیمز میں پہلی پوزیشن لی۔ فوٹو انسٹاگرامھتان السیف نے ورلڈ کمبیٹ گیمز اور سعودی گیمز میں بھی اپنی فیلڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ستمبر 2021 میں پہلی بار موئے تھائی  ورلڈ چیمپئن شپ کو سنجیدگی سے لینے کے بعد انہوں نے سوچا کہ کیریئر میں بہت کچھ حاصل کرنا ہے۔

پی ایف ایل میں شمولیت اب انہیں دنیا بھر کی نظروں کے سامنے لے آئی ہے جو ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ہے جہاں پہنچنا آسان نہیں۔

میں پی ایف ایل میں سعودی فائٹرعبداللہ القحطانی کی ٹیم کا حصہ ہوں۔ فائل فوٹو انسٹاگرامسعودی فائٹر نے بتایا کہ ’وہاں کچھ بڑے نام لڑ رہے ہیں اور یہی چیز مجھے مزید پرجوش کر رہی ہے۔‘

’میں خود کو جانتی ہوں اور یقین رکھتی ہوں کہ اگر میں بہتر نہ ہوتی تو یہاں تک نہیں پہنچ سکتی تھی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’مجھے اپنے کوچ پر بھی بھرپور اعتماد ہے۔ کوئی معاہدہ کرنے سے قبل میں کوچ سے ضرور مشورہ کرتی ہوں۔ صرف کوچ ہی یہ اندازہ کر سکتے ہیں کہ آیا ان کا چیمپئن واقعی تیار ہے یا نہیں۔‘

پی ایف ایل میں شمولیت انہیں دنیا بھر کے سامنے لے آئی ہے۔ فوٹو انسٹاگرامھتان السیف کے مطابق ’پروفیشنل فائٹرز لیگ کے ساتھ معاہدے سے قبل بھی میں نے اپنے کوچ سے  پوچھا کیا آپ کو لگتا ہے کہ میں اس کے لیے کافی تیار ہوں اور انہوں نے جواب میں کہا ہاں آپ کر سکتی ہیں۔‘

سعودی خاتون فائٹر ریاض کے فائٹ کلب میں سعودی موئے تھائی قومی ٹیم کے کوچ فراس سعدہ کے ساتھ ٹریننگ کر رہی ہیں۔

وہ سعودی عرب کے دو مکسڈ مارشل آرٹس فائٹرز میں سے ایک کے ساتھ مل کر پی ایف ایل میں حصہ لے رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’میں اس وقت پی ایف ایل میں سعودی فائٹر عبداللہ القحطانی کی ٹیم کا حصہ ہوں۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.