پی ایس ایل 9: لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 167 کا ہدف

image

پاکستان سپر لیگ (پی ایس یل) کے نویں ایڈیشن کے ساتویں میچ میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں ملتان میں مدمقابل ہیں۔ 

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں ایونٹ کا اپنا تیسرا میچ کھیل رہی ہیں۔ لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے نیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ ااورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 167 رنز کا ہدف دیا ہے۔  

 پہلی اننگز کا آغاز ہوا تو اوپنر صاحبزادہ فرحان دوسرے اوور میں محمد علی کی بال پر افتخار احمد کے ہاتھوں صرف دو رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

تاہم اس کے بعد ونڈر دوسن اور فخر زمان نے اننگز کو سنبھالا اور نوے سے زائد رنز کی شراکت داری میں تیزی سے سکور بنائے۔ ونڈرڈوسن 54 رنز کی شاندار اننگز کے بعد عثمان میر کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں  کیچ سے پاؤلین لوٹے۔

قلندرز کو تیسرا نقصان فخر زمان کی صورت میں اس وقت اٹھانا پڑا جب وہ 41 رنز بنا کر عباس آفریدی کی بال پر محمد رضوان کے کیچ کرنے سے آؤٹ ہوئے۔ سکندر رضا کی وکٹ 23 سکور پر عثمان میر کے کیچ سے گری۔ 

لاہور کے پانچویں کھلاڑی جہان داد خان 16 سکور پر رن آؤٹ ہوئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ملتان سلطانز نے اپنے دونوں میچز میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں یہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف 17 مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر ہونے والے پچھلے 17 میچوں میں 9 مرتبہ میدان لاہور قلندرز نے مارا جبکہ 8 مرتبہ فتح ملتان سلطانز نے حاصل کی۔

ملتان سلطانز کا سکواڈمحمد رضوان(کپتان)،  ڈیویڈ میلان، ریزاہنڈرکس، خوشدل شاہ، افتخار احمد، یاسرخان، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی،شاہنواز دہانی ملتان کے سکواڈ میں  شامل ہیں۔

لاہور قلندرز کا سکواڈصاحبزادہ فرحان، ونڈر ڈوسن، عبداللہ شفیق، سکندر رضا،  جارج لنڈے،  کارلوس بریتھ ویٹ، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان )، حارث رؤف، زمان خان سکواڈ کا حصہ ہیں۔

News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.