سلطان محمد فاتح کی زندگی پر مبنی ترک سیریز آج شروع ہو گی

image

سلطان محمد فاتح (سلطان محمد الثانی) کی زندگی پر مبنی ترک سیریز کا آغاز آج ہو گا۔

ترکیہ کے معروف ٹی وی سیریز چینل ٹی آر ٹی نےبازنطینی سلطنت کا خاتمہ کرنے والے سلطان محمد فاتح کی زندگی پر مبنی نئی سیریز کا آغاز کیا ہے ، سلطان محمد فاتح پر بنی سیریز تین سیزن پر مشتمل ہے ، پہلے سیزن کا آغاز آج 27 فروری کی رات کیا جائے گا۔

ارطغرل غازی سیریز کے اداکار آرتک بے انتقال کر گئے

اس سیریز میں مشہور اداکار Serkan Çayoğlu سلطان فاتح کا کردار ادا کر رہے ہیں۔اس سیزیر میں ترکیہ کے معروف اداکار شامل کئے گئے ہیں جنھوں نے پہلے کئی سیریز میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، یہ اداکار صرف پاکستان میں پسند نہیں کئے جاتے بلکہ پوری دنیا کے لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف بھی ارطغرل غازی کی مداح نکلیں

واضح رہے کہ ترکیہ ڈرامہ انڈسٹری نے اپنے تاریخی ہیروز ، کلچر، ثقافت اور روایات پر مبنی کئی سیریز پیش کر دنیا کی تمام فلم انڈسٹری کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، ان سیریز میں ارطغرل غازی ، کورولس عثمان ، الپ ارسلان ، صلاح الدین ایوبی قابل ذکر ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.