بیٹا تیری ماں کتنی خوش نصیب ہے کیونکہ.. افتخار ٹھاکر نے انجان بزرگ خاتون کے ساتھ کون سی نیکی کی جو خواب میں ماں کو جنت میں دیکھ لیا؟

image

میرے نانا نے حج کیا تھا اور ماں کہتی تھی کہ ایک بار تیرے ساتھ حج کرنا ہے. تب میرے پاس بس کے کرائے کے پیسے نہیں ہوتے تھے نہ ہی پاسپورٹ تھا اسی حالت میں ماں کا انتقال ہوگیا"

یہ کہنا ہے معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر کا جنھوں نے الف میں انٹرویو دیتے ہوئے اپنی مرحومہ والدہ کا ذکر کیا اور حج میں پیش آئے روحانی واقعات بھی سنائے.

افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ جب وہ حج کے سفر کے لیے گئے تو ان کے پاس آئس باکس میں بہت ساری برف تھی. وہاں وہ سب سے پوچھتے ہوئے جارہے تھے کہ کسی کے پاس ویکسین ہے تو وہ یہ برف لے لے. اتنے میں ایک بوڑھی خاتون آئی اور انھوں نے کہا کہ "خدا تمھارا بھلا کرے یہی مجھے چاہیے تھی" پھر آئس کیوب ڈالنے کے بعد انھوں نے میرا ماتھا چوما اور کہا "تمھاری ماں کتنی خوش نصیب ہے"

اسی رات میں نے اپنی مرحومہ ماں کو خواب میں دیکھا کہ وہ ایک خوبصورت نہر میں پاؤں ڈال کر بیٹھی ہیں اور مجھے م بلا کر کہتی ہیں کہ ایسا سیب تو نے کبھی نہیں کھایا ہوگا. دیکھا تو درخت سے ایک سیب لٹک رہا تھا.

افتخار ٹھاکر نے یہ بھی بتایا کہ اداکار نعمان اعجاز بھی حج کررہے تھے اور ساتھ اپنے بزرگ سسر کو حج کروا بھی رہے تھے. انھیں حج کے ساتھ اللہ نے خدمت کی سعادت بھی دی تھی.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.