پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، لاہور کے داخلی و خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے

image

پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کی وجہ سے لاہور کے داخلی و خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پانچ اکتوبر کی لاہور میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے، ممکنہ احتجاج کی وجہ سے ٹھوکرنیاز بیگ سے اسلام آباد کے لئے موٹر وے کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

ٹھوکرنیاز بیگ پر ملتان روڈ سے لاہور آنے اور جانے والی ٹریفک رواں دواں ہے، ٹھوکر نیاز بیگ موٹر وے انٹرچینج پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

پاک فوج کے دستوں نے اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

بابو صابو موٹر وے انٹرچینج پر بھی کنٹینرز لگا کر راستہ بند کر دیا گیا ہے، راستوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں موبائل سروس جزوی طور پر معطل ہے۔

آج بھی راولپنڈی اسلام آباد میں موبائل سروس معطل ہے اور راستوں پر اب بھی کنٹینرز موجود ہیں۔ شہریوں کو آمد ورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.