ناروے کپ: پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی مسلسل دوسری کامیابی

image

ناروے کپ میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے وارڈینسیٹ کلب کو شکست دے دی۔

پاکستانی سٹریٹ چائلڈ ٹیم نے وارڈینیسٹ کلب کو صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرایا۔

پاکستانی ٹیم نے میچ کے پہلے ہاف میں دو گول سکور کیے۔

میچ کے دوسرے ہاف میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ کی ٹیم نے تین گول سکور کیے اور میچ اپنے نام کر لیا۔

پاکستان سٹریٹ چائلڈ ٹیم کی جانب سے محمد کاشف نے دو جبکہ کپتان محمد عدیل، محمد خان اور شاہد انجم نے ایک ایک گول سکور کیا۔

پاکستانی ٹیم ابھی تک اس ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست ہے۔

اس سے قبل اتوار کو کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ناروے کے استور کلب کو  ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی تھی۔

پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ منگل کو کھیلے گی۔

پاکستانی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ 2023 میں رنر اپ رہی تھی۔

اسی طرح پاکستانی ٹیم قطر میں کھیلے گئے سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں بھی رنر اپ رہی۔

پاکستانی ٹیم ناروے کپ 2015 اور 2016 میں تیسری پوزیشن پر رہی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.