ریاض: ورلڈ سنوکر ماسٹرز ٹور میں رونی او سلیوان کی کامیابی

image

عالمی سنوکر میں اب تک کے سب سے بڑے کھلاڑی اور سات مرتبہ کے ورلڈ سنوکر چیمپئن رونی او سلیوان نے ریاض میں جاری ورلڈ سنوکر ماسٹرز ٹور کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

عرب نیوز کے مطابق ریاض کے گرین ہالز میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں بدھ کی شام رونی او سلیوان نے چین کے ژانگ اینڈا کے خلاف شاندار مقابلے میں 6-5 سے کامیابی حاصل کی ہے۔

انگلینڈ کے معروف سنوکر ماسٹر رونی او سلیوان جنہیں ’دی راکٹ‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے انہوں نے چین کے عالمی نمبر 12 کو مقابلے میں تین فریم میں پیچھے کیا۔

ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل تک پہنچنے کے لیے اس مقابلے میں ژانگ اینڈا نے دو بار مقابلہ 4-3 اور 5-4 تک پہنچا دیا تاہم 6-5 سے حتمی کامیابی دی راکٹ کے حصے میں آئی۔

رونی او سلیوان نے آخری دو فریمز میں 87 اور 78 کے بریک کے ساتھ مقابلے کا اختتام کیا۔

کوارٹر فائنل میں ورلڈ چیمپئن کے ساتھ پہنچنے والوں میں عالمی نمبر ون انگلینڈ کے جود ٹرمپ، سیون سیڈ شان مرفی، تین بار کے عالمی چیمپئن مارک ولیمز اور چھ بار کے بڑے فاتح نیل رابرٹسن بھی شامل ہیں۔

رونی او سلیوان نے چین کے ژانگ اینڈا کے خلاف 6-5 سے کامیابی حاصل کی۔ فوٹو گیٹی امیجزریاض میں جاری ورلڈ سنوکر ماسٹرز ٹور مقابلوں میں سیمی فائنل کے تعین کے لیے جمعرات کو چار مقابلے ہوں گے۔

مقامی شائقین جو برسہا برس سے سنوکر کے کھیل کو پسند کرتے ہیں اب آئندہ دہائی کے لیے عالمی سطح کے ایونٹ میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کو ریاض کے گرین ہالز میں اپنے سامنے کھیلتا ہوا دیکھیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.