فیفا فٹسال ورلڈ کپ میں ریفری بننا میرا خواب ہے: ریم البیشی

image

فٹسال ریفری ریم البیشی فیفا ورلڈ کپ میں پہلی خاتون سعودی ریفری بننے کے اپنے خواب سے ایک قدم کے فاصلے پر ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق ریم البیشی نے حال ہی میں ہونیارا، سولومن آئی لینڈز میں او ایف سی فٹسال ویمنز نیشنز کپ میں ریفری کے فرائض انجام دے کر مملکت کی نمائندگی کی ہے۔

ریم البیشی او ایف سی فٹسال ویمنز ٹورنامنٹ میں فیفا فٹسال ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے لیے اوشیانا کوالیفائر نیوزی لینڈ اور فجی کے درمیان فائنل سمیت چار میچوں کی ریفری تھیں۔

سعودی خاتون ٹورنامنٹ کے دوران ٹونگا اور سولومن جزائر کے درمیان گروپ مرحلے کے میچ میں ریفری تھیں۔

وہ گروپ مرحلے کے دو دیگر میچوں نیوزی لینڈ بمقابلہ ٹونگا اور نیوزی لینڈ بمقابلہ تاہیتی میں اسسٹنٹ ریفری بھی تھیں۔

مزید برآں نیوزی لینڈ اور فجی کے درمیان فائنل میں اسسٹنٹ ریفری کی ذمہ داری ادا کی، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے فلپائن میں ہونے والے فیفا  ویمنز فٹسال ورلڈ کپ2025  کے لیے انٹری حاصل کی ہے۔

ریم نے نیوزی لینڈ کے فائنل میچ میں اسسٹنٹ ریفری کی ذمہ داری ادا کی۔ فوٹو سافسعودی عربین فٹ بال فیڈریشن کی نائب صدر لامیہ بھیان نے کہا ہے ’ریم کی لگن اور عزم نے اسے اپنے کیریئر کے اس اہم مرحلے تک پہنچایا اور ہمیں اس پر فخر ہے۔‘

مسلسل محنت اور مضبوط عزم کے ساتھ او ایف سی فٹسال ویمنز نیشنز کپ جیسے اہم ٹورنامنٹ میں ان کی شمولیت ان کی محنت اور قابلیت کی عکاسی کرتی ہے۔

بھیان نے مزید کہا ’ہم ہر قدم پر ریم کی سپورٹ کریں گے کیونکہ ان کا ہدف 2025 فیفا خواتین کے فٹسال ورلڈ کپ میں ریفری کی حیثیت سے شامل ہونا ہے۔‘

فٹ بال میچ کے دوران زخمی ہوئیں اور ریفری بننے کا عزم کر لیا۔ فوٹو سافریم کا عزم ان اہداف کی نشاندہی کرتا ہے جو ہم سعودی عرب میں خواتین ریفریز کے لیے رکھتے ہیں۔ ہم آئندہ نسل کو ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

جدہ میں پیدا ہونے اور پرورش پانے والی 27 سالہ ریم البیشی چار بہنوں اور ایک بھائی میں سب سے چھوٹی ہیں، انہوں نے کھیلوں میں اپنے کیرئیر کے آغاز میں ریفری بننے کا ارادہ نہیں کیا تھا۔

ریم نے 2018 میں خواتین کے فٹ بال میچوں میں ریفری کے فرائض انجام دینا شروع کئے اور 2020 میں انہوں نے فٹسال کی ریفری کے لیے خدمات پیش کر دیں۔

فٹسال فٹبال کی طرز کا کھیل ہے جو باسکٹ بال جیسی ہارڈ کورٹ پر کھیلا جاتا ہے، فٹسال کا کورٹ فٹبال گراؤنڈ سے چھوٹا اور انڈور ہوتا ہے۔ فٹسال فائیو اے سائیڈ کھیلا جاتا ہے۔

ریم کی لگن اور عزم نے انہیں کیریئر کے اہم مرحلے تک پہنچایا۔ فوٹو سافریم البیشی نے بتایا ہے ’میں فٹ بال کھیلتی تھی کہ میچ کے دوران زخمی ہو گئی اور کچھ عرصہ گراؤنڈ سے باہر رہنا پڑا جس کے بعد میں نے ریفری کے لیے خدمات پیش کرنے کا عزم کیا اور کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

سعودی خاتون نے عزم ظاہر کیا ’میرا خواب فیفا ورلڈ کپ میں پہلی سعودی خاتون ریفری بننا ہے‘، فیفا خواتین کے فٹسال ورلڈ کپ 2025  کا انعقاد فلپائن میں ہو رہا ہے اور میں اپنا مقصد حاصل کرنے کی پوری کوشش کروں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.