ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفائر: منگولیا کی ٹیم 10 رنز پر ڈھیر، سنگاپور نے پہلے اوور میں میچ جیت لیا

image

ٹی20 کرکٹ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے سنگاپور نے منگولیا کی ٹیم کو 10 رنز پر آل آؤٹ کر دیا ہے۔ 

جمعرات کو ملیشیا کے شہر بانگی میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائر اے میں منگولیا اور سنگاپور مدمقابل تھے۔ 

میچ کے آغاز میں سنگاپور نے ٹاس جیت کر منگولیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی مگر منگولیا کی ٹیم 10 رنز کے مجموعی سکور پر ڈھیر ہو گئی اور سنگاپور کو 20 اوورز میں جیت کے لیے 11 رنز کا ہدف دیا۔

ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق یہ ٹی20 کرکٹ کی تاریخ کا سب سے کم ٹوٹل ہے جو جس کا تعاقب سنگاپور نے پہلے اوور کی پانچ بالز پر ہی کرلیا۔

سنگاپور کے ہرشا بھردواج چار اوورز میں 3 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے۔ منگولیا کے پانچ بیٹرز صفر پر ہی پولین لوٹے۔ 

منگولیا نے دس اوورز تک بیٹنگ کی، جن میں تین اوورز میڈن گئے۔ منگولین ٹیم کی صرف چوتھی اور آخری وکٹ کی پارٹنرشپ 11 گیندوں تک چل سکی۔

11 رنز کے تعاقب میں سنگاپور کے راؤل شرما نے اپنی پہلی گیند پر چھکا لگایا اور ولیم سمپسن نے پہلے اوور کی آخری گیند پر چوکا لگا کر میچ سنگاپور کے نام کیا۔

واضح رہے ٹی20 ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائر اے میں منگولیا اپنے چاروں میچ ہار کر پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر ہے۔  


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.