کیا شیر افضل مروت کو زہر دینے کی کوشش کی گئی تھی؟ پی ٹی آئی رہنما نے وضاحتی ویڈیو پیغام جاری کر دیا

image

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے اپنی صحت کی خرابی اور زہر دیے جانے کی افواہوں پر ایک تفصیلی وڈیو بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا پر ان کی صحت کے حوالے سے چلائی جانے والی خبریں درست نہیں ہیں۔ حالیہ دھرنوں اور احتجاجوں میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی بیماری کو بہانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ مروت نے اپنے احتجاجی ماضی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ خان (بانی پی ٹی آئی) کی رہائی اور پاکستان میں جمہوریت و آئین کی بالادستی کے لیے آواز اٹھائی ہے، اور اس موقع پر عوام کی جرات کو بھی سراہا۔

اپنی صحت کے بارے میں شیر افضل نے بتایا کہ انہیں اسلام آباد پولیس نے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا، جس کے بعد ان کی صحت بگڑ گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ 8 دن کی تحویل کے بعد انہیں کورونا، انفلوئنزا اور پھر ٹائیفائیڈ کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے ان کا وزن 10 کلو کم ہوا اور لیور فنکشن ٹیسٹ بھی خراب ہوئے۔ انہوں نے زہر خورانی کی افواہوں کی سختی سے تردید کی، یہ کہتے ہوئے کہ ان کے ٹیسٹوں میں ایسی کوئی علامات نہیں ملیں۔

شیر افضل مروت نے عوام سے دعاؤں کی درخواست کی اور وعدہ کیا کہ جب بھی اللہ نے انہیں صحت دی، وہ خان کے لیے، پاکستان اور جمہوریت کے لیے اپنی خدمات پیش کریں گے۔ انہوں نے یہ عزم ظاہر کیا کہ وہ ماضی کی طرح احتجاجی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کریں گے، اور یہ ان کی سعادت ہوگی کہ وہ قوم کی خدمت کر سکیں۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.