پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل المدتی اور آزمودہ تعلقات ہیں، آصف علی زرداری

image

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل المدتی اور آزمودہ تعلقات ہیں۔

ان تعلقات کو ایک طویل المدتی اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے، اسلامی دنیا کے پرامن مستقبل کیلئے کام کرنا چاہیے۔

صدرمملکت سے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں وفدنے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں برادر ممالک نے معیشت، زراعت، کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا اور معیشت، زراعت، کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دونوں ممالک نے تعلقات کو ایک طویل المدتی اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اسلامی دنیا کے پرامن مستقبل کیلئے کام کرنا چاہیے۔

پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل المدتی اور آزمودہ تعلقات ہیں، ان تعلقات کو ایک طویل المدتی اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے۔آصف علی زرداری نے پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان آل سعود کی بصیرت افروز قیادت کی تعریف کی۔

صدر زرداری نے سعودی عرب کی ویژن 2030 کے تحت شاندار ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی ہمارے لیے باعث مسرت اور فخر ہے۔ صدر مملکت نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی ہمارے لئے باعث مسرت اور فخر ہے۔ دونوں برادر ممالک کو خطے اور اسلامی دنیا کے خوشحال اور پرامن مستقبل کی تعمیر کے لئے کام کرنا چاہیے۔

اس موقع پر سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے تعمیری انفراسٹرکچر اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے، سعودی وفد مختلف شعبوں میں 25 معاہدوں پر دستخط کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان معاہدوں سے دوطرفہ اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.