سندھ کابینہ میں ردوبدل اور قلمدان کی تبدیلیاں کردی گئیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن سے ایکسائزاورنارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ واپس لے لیا جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ، ماس ٹرانزٹ اورانفارمیشن کی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔
مصنوعی بارش کی مقامی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ
مکیش کمار چاولہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، دوست علی راہموں کو وزیر اعلیٰ سندھ کا مشیر، دوست علی راہموں ماحولیات ، موسمیاتی تبدیلی اور کوسٹل ڈویلپمنٹ اور لال چند اوکرانی کو وزیر اعلیٰ سندھ کا معاون خصوصی برائے اقلیتی امورمقرر کردیا گیا۔
محکمہ لائیو اسٹاک کا قلمدان صوبائی وزیر محمد علی ملکانی، جنید بلند معاون خصوصی برائے سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی اور قاسم شاہ کوپبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ اینڈ انویسمنٹ کے معاون خصوصی بنا دیا گیا۔
محمد بخش خان مہر زراعت، کھیل و امور نوجوانان ، انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کامحکمہ ،محمد علی ملکانی ہائر ایجوکیشن کے علاوہ اب لائیواسٹاک اور فشریز کے قلمدان اور دوست علی راہموں ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی سنبھالیں گے۔
فتنہ الخوارج دہشت گردوں کی عالمی آماجگاہ، ہم کسی عالمی تنازعہ کا حصہ نہیں بنیں گے، آرمی چیف
قاسم شاہ پبلک پرائیوٹ پاٹنرشپ کے معاون خصوصی، بابل خان بھیو جنگلات ،لال چند اُکرانی اقلیتی امور،
جنید بلند کو سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن، سلیم بلوچ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اورمنظور شاہانی امور طلبہ کا محکمہ مل گیا۔
جبکہ سعید غنی کے پاس بلدیات اور جام خان شورو کے پاس آب پاشی کا قلمدان برقرار رہے گا۔