خیبرپختونخوا میں ڈیپوٹیشن پر آئے ملازمین نے واپس جانے سے انکار کر دیا

image

خیبرپختونخوا میں ڈیپوٹیشن پر آئے ملازمین نے واپس جانے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق 5 سالہ مدت پوری کرنے کے بعد بھی ڈیپوٹیشن پر آئے ملازمین واپس نہیں جا رہے، 5 سال مدت پوری ہونے کے بعد ڈیپوٹیشن ملازمین متعلقہ محکمے کو واپس ہو جاتے ہیں۔

پی ٹی آئی کا احتجاج، ریڈ زون کی سکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کا فیصلہ

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ متعلقہ محکموں میں واپس نہ جانے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے، وفاق سے ڈیپوٹیشن پر خیبرپختونخوا آنے والے تمام ملازمین کی تنخواہیں بند کی جائیں۔

وفاقی محکمہ اسٹیبلشمنٹ کی ہدایت پر خیبرپختونخوا حکومت نے اعلامیہ جاری کر دیا اور اعلامیہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی کو ارسال کر دیا گیا ہے جبکہ تمام کمشنرز سمیت دیگر متعلقہ افسران کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.