انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے پلیئنگ الیون کا اعلان

image

انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ کے لیے پاکستان نے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔

پیر سے ملتان میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ شاہین آفریدی اور آل راؤنڈر عامر جمال نے بھی ٹیم میں واپسی کی ہے۔

ملتان ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صرف ایک سپنر ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔

پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔

دوسری جانب انگلینڈ نے بھی پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان سنیچر کو کر دیا تھا۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو انجری مسائل کے باعث کپتان بین سٹوکس کی خدمات میسر نہیں ہوں گی اور اُن کی جگہ ٹیم کی قیادت اولی پوپ کریں گے۔

پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلش ٹیم کی پلیئنگ الیون میں زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پوپ (کپتان)، جو رُوٹ، ہیری برُوک، جیمی سمتھ، کرس ووکس، گس ایٹکنسن، برائیڈن کارس، جیک لِیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔

برائیڈن کارس پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ سے اپنا ڈیبیو کریں گے۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.