ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان کا فاتحانہ آغاز، سری لنکا کو 31 رنز سے شکست

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

جمعرات کو شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں 117 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 85 رنز ہی بنا سکی۔

اس سے قبل پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے تھے۔

سری لنکا کے نو کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہونے میں ناکام رہے۔ سری لنکا کی پہلی وکٹ تیسرے اوور میں اس وقت گری جب ٹیم کا مجموعی سکور نو رنز تھا۔

سری لنکا کی جانب سے وشمی گونارتنے 20 اور نیلاکشکا سلوا 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

ان کے علاوہ چماری اٹاپٹو چھ، ہریشتا ثمروکرما سات، حسینی پریرہ آٹھ، کویشا دلہاری تین، انوشکا سنجےوانی پانچ، سگان دکا کُماری صفر اور سچنی نیسانسلا تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

انوشی پریا درشنی دو اور اُدشیکا پرابدھانی ایک رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء، اُمامہ سہیل اور نشرہ سندھو نے دو، دو جبکہ سعدیہ اقبال نے تین سری لنکن بیٹرز کو گھر بھیجا۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو دوسرے ہی اوور میں پہلی وکٹ اس وقت گری جب ٹیم کا مجموعی سکور چھ تھا۔

اس کے بعد پاکستان کا بیٹنگ آرڈر لڑکھڑا گیا اور پھر یکے بعد دیگرے پاکستان کی بیٹرز پویلین روانہ ہوتی رہیں۔

پاکستان کی چھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکیں۔

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء 30، ندا ڈار 23 اور اُمامہ سہیل 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

منیبہ علی 11 اور سدرہ آمین 12 رنز بنا کر سری لنکا کا شکار بنیں۔

طوبہ حسن پانچ، ڈائنہ بیگ دو، عالیہ ریاض صفر اور سعدیہ اقبال دو رنز بنا کر پویلین لوٹیں جبکہ نشرہ سندھو چھ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔

سری لنکا کی جانب سے اُدشیکا پرابدھانی، سگان دکا کُماری اور چماری اٹاپٹو نے تین، تین جبکہ کویشا دلہاری نے ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا ٹیم کی کپتان چماری اٹاپٹو ہیں جبکہ پاکستان ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کر رہی ہیں۔

اس سے قبل ایونٹ کے افتتاحی میچ میں بنگلا دیش نے سکاٹ لینڈ کو شکست دی تھی۔

پاکستان کی پلیئنگ الیونمنیبہ علی (وکٹ کیپر)، گُل فیروز، سدرہ آمین، ندا ڈار، عالیہ ریاض، فاطمہ ثناء (کپتان)، طوبہ حسن، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال اور ڈائنا بیگ پاکستان کی پلئنگ الیون میں شامل تھیں۔

سری لنکا کی پلیئنگ الیونوشمی گونارتنے، چماری اٹاپٹو (کپتان)، ہریشتا ثمروکرما، کویشا دلہاری، نیلاکشکا سلوا، حسینی پریرہ، انوشکا سنجےوانی، سگان دکا کُماری، انوشی پریا درشنی، سچنی نیسانسلا اور اُدشیکا پرابدھانی سری لنکا کی پلیئنگ الیون کا حصہ تھیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.