نکمے اور نااہل لوگ آئینی ترمیم کو ہینڈل کر رہے تھے، فیصل واوڈا

image

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نکمے اور نااہل لوگ آئینی ترمیم کو ہینڈل کر رہے تھے۔ علی امین گنڈاپور ایک پیادہ ہے اور اس کو اپنی وزارت اعلیٰ بچانی ہے۔ 

سینیٹر فیصل واوڈا نے ہم نیوز کے پروگرام “فیصلہ آپ کا” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی سیاست نے پی ٹی آئی کو بری طرح بےنقاب کیا۔ لوگ گالم گلوچ اور لڑائی جھگڑے سے تنگ آ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ علی امین گنڈا پور ڈی چوک کیوں نہیں گئے؟۔ وہ ڈی چوک کے بجائے خیبر پختونخوا ہاؤس چلے گئے۔ علی امین گنڈاپور نے ریاستی وسائل وفاق پر چڑھائی کے لیے استعمال کیے۔ جبکہ بانی پی ٹی آئی قانونی طور پر پھنس چکے ہیں۔ انہیں کوئی اندازہ نہیں تھا کہ پاکستان پٹڑی پر چڑھ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے ساتھ الائنس کا پیپلزپارٹی کو سیاسی نقصان ہوا، گورنر پنجاب

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ آئی پی پیز سے معاہدے دوبارہ دیکھے جا رہے ہیں۔ جبکہ پاکستان میں ہر چیز بہتری کی طرف جا رہی ہے۔ ایک مچھر کے احتجاج کے لیے حکومت نے تلوار نکال لی۔

انہوں نے کہا کہ آئین سازی کرنا منتخب نمائندوں کا کام ہے۔ جبکہ علی امین گنڈاپور ایک پیادہ ہے اور اس کو اپنی وزارت اعلیٰ بچانی ہے۔ کہا تھا اگر کوئی شہید ہو گیا تو آپ پر بغاوت اور 302 کی ایف آئی آر کٹے گی۔ کہا تھا ایف آئی آر بانی پی ٹی آئی پر بھی کٹ سکتی ہے اور میں نے ایک رات پہلے بتا دیا تھا کہ علی امین گنڈاپور ڈگی میں بیٹھ کر نکل چکے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ خیبر پختونخوا ہاؤس کے پیچھے عمر ایوب کا گھر ہے۔ علی امین وہاں سے نکلے اور مارگلہ روڈ سے ہری پور پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ نکمے اور نااہل لوگ آئینی ترمیم کو ہینڈل کر رہے تھے۔ کیونکہ جب نمبرز ہی پورے نہیں ہیں تو کیسے کریں گے؟۔ نوٹ اور ووٹ کبھی مسئلہ نہیں بلکہ نہ آج ہے نہ کل ہو گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.