علی امین گنڈا پور پشتون بھائیوں میں نفرت پھیلا رہے ہیں، قمر زمان کائرہ

image

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پشتون بھائیوں میں نفرت پھیلا رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنا رویہ بدلنا ہو گا۔ انہیں احتجاج کے نام پر تشدد والا رویہ نہیں اپنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ایسی منفی سوچ کی مذمت کرنی چاہیے۔ علی امین گنڈا پورنفرتیں پھیلا رہے ہیں۔ اور علی امین گنڈاپور نے ریاست کو چیلنج کیا۔ اس لیے ان کا رویہ دیکھ کر جلسوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: نکمے اور نااہل لوگ آئینی ترمیم کو ہینڈل کر رہے تھے، فیصل واوڈا

قمر زمان قائرہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سے کسی سنجیدہ بات کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا جیل میں چلا گیا تو زیادہ خطرناک ہوجاؤں گا اور بانی پی ٹی آئی کی یہ بات درست ثابت ہوئی۔ سیاست میں نفرت زیادہ ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والوں کا ٹارگٹ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نکالنا ہے۔ پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن شنگھائی کانفرنس پاکستان کے لیے بہت اہم ہے۔ حکومت کی کوشش ہے شنگھائی کانفرنس کامیاب ہو اور واحد بانی پی ٹی آئی ہے جو مذاکرات سے انکاری ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے ڈیڈلاک برقرار ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.