بٹگرام سب جیل میں زیرِحراست لڑکی سے مبینہ زیادتی کا الزام، جیل سپرنٹنڈنٹ معطل

image
صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام کی سب جیل میں خاتون ملزمہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق سب جیل میں زیرِحراست 20 سالہ لڑکی نے سپرنٹنڈنٹ سب جیل پر ’زیادتی کا الزام‘ لگایا جس کے بعد ملزم کے خلاف تین اکتوبر کو پولیس سٹیشن میں مقدمہ بھی درج ہوا، تاہم ملزم نے مقامی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کرا لی۔

پولیس کے مطابق ’ملزمہ نے الزام لگایا کہ جیل سپرٹینڈنٹ نے اپنے دفتر بلا کر انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا۔‘

محکمہ جیل خانہ جات نے اس معاملے پر کہا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا گیا ہے تاہم اس معاملے کی انکوائری کے لیے دورکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل ہزارہ ڈویژن ہری پور اور خاتون سپرنٹنڈنٹ افسر مانسہرہ جیل شامل ہیں۔

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی معاملے کا نوٹس لے کر دو دن کے اندر رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے الزام ثابت ہونے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو سخت سزا کی ہدایت دی ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جیل ہزارہ ڈویژن عمیر خان نے اردو نیوز کو بتایا کہ اس معاملے کی انکوائری جاری ہے، خاتون کی میڈیکل رپورٹ آنا باقی ہے جس کے بعد ہی کمیٹی اپنی سفارشات محکمہ داخلہ کو پیش کرے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.