سابق اسپیکر قومی اسمبلی انتقال کر گئے

image

قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور بزرگ سیاست دان الہٰی بخش سومرو انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر الہیٰ بخش سومرو انتقال کرگئے ہیں اور وہ کئی دنوں سے علیل تھے۔ الہی بخش سومرو کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

جیکب آباد سے متعدد مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے الہٰی بخش سومرو اسپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں، الہی بخش سومرو مسلم لیگ (ن) کے دوسرے دور حکومت 1997 سے 1999 تک قومی اسمبلی کے اسپیکر رہے۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے تعزیتی بیان میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہی بخش سومرو کے انتقال پر دلی دیکھ اور افسوس کا اظہار کیا، مغفرت اور درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

الہٰی بخش سومرو نے 2017 میں سیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا اور کہا تھا کہ اس وقت میری عمر 93 برس ہے اس لیے سیاست سے مستعفی ہونے کا اعلان کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں نے سیاست کی شروعات مسلم لیگ سے کی اورسیاست سے ریٹائرہونے کے وقت بھی مسلم لیگ میں ہوں، سیاست سے استعفیٰ دیا ہے مگر میں آج بھی لیگی ہوں اور میری تمام ترخدمات مسلم لیگ کے لیے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.