پاکستان نے انڈیا میں جوہری اور دیگر جوہری مواد کی چوری اور غیرقانونی فروخت کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے لیے سنجیدہ تشویش کا معاملہ ہونا چاہیے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے جمعرات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1540 پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ کے دوران کہا کہ سلامتی کونسل ان واقعات کی روک تھام کے لیے خاطر خواہ اقدامات کرے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر ان واقعات کی مکمل تحقیقات کے پاکستان کے مطالبے کو دہرایا اور اس بات پر زور دیا کہ یہ واقعات بتاتے ہیں کہ حساس مواد کی بلیک مارکیٹ کا وجود ہے۔ منیر اکرم نے جوہری مواد کے عدم پھیلاؤ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1540 کی نفاذ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ ’12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز، کیفے، ریستوران بند کرنے کا حکم‘راولپنڈی میں ایک پولیس سٹیشن کی جانب سے ایک ایسا نوٹس سامنے آیا ہے جس میں 12 اکتوبر سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز، کیفے، ریستوران اور سنوکر کلب بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔پولیس نے جڑواں شہروں میں موجودہ صورتحال کے مطابق تاجروں کو نوٹس جاری کیے ہیں اور تھانہ ریس کورس پولیس نے تاجروں سے شورٹی بانڈز بھی طلب کر لیے ہیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ضلع کے دیگر علاقوں اور اسلام آباد سے ایسی کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔
واضح رہے حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں تین دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔