باکسر محمد وسیم نے تھائی لینڈ میں ہونے والی فائٹس کو فراڈ قرار دے دیا

image

کراچی: قومی باکسر محمد وسیم نے تھائی لینڈ میں ہونے والی پروفیشنل فائٹس کو فراڈ قرار دے دیا۔

قومی باکسر محمد وسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی باکسرز سے فائٹ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے لڑی جاتی ہیں۔ ہمارے باکسرز وہاں 1500 ڈالرز دے کر فائٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو تھائی لینڈ میں باکسنگ لڑتے ہیں انہوں نے کبھی نیشنل چیمپئن شپ میں برانز میڈل بھی نہیں جیتا۔ تھائی لینڈ میں باکسنگ کرنے والوں کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔

محمد وسیم نے کہا کہ مالٹا میں میری فائٹ کو یقینی بنانے میں گورنر سندھ کا بڑا کردار ہے۔ جبکہ بلوچستان کے سینیٹر ارباب عمر فاروق کی بھی کوششیں شامل ہیں۔ پاکستان آرمی نے بھی مجھے بہت سپورٹ کیا۔ اور میں بہت مشکل حالات میں مالٹا پہنچا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مالٹا میں میں نے ٹریننگ کیے بغیر فائٹ لڑی اور کامیاب رہا۔ ہر فائٹ سے قبل میں اسکاٹ لینڈ میں 8 ہفتوں کا تربیتی کیمپ کرتا ہوں۔ جبکہ میں نے ڈھائی سال بعد فائٹ لڑی اور کم بیک کیا۔ پاکستان کا واحد باکسر ہوں جو پچھلے 8 سال سے چیمپئن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ پاکستان میں کھیلا جائے گا

قومی باکسر نے کہا کہ میری ورلڈ ٹائٹل فائٹ دسمبر میں یورپ یا پاکستان میں ہو گی۔ اور کوشش ہوگی کہ یہ فائٹ میں پاکستان میں کراچی میں لڑوں۔ میں دو مرتبہ کا کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں ایشین چیمپئن اور ورلڈ کمپیکٹ گولڈ میڈلسٹ ہوں۔ اور حکومت سے گزارش ہے مجھے سپورٹ کیا جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.