ملک میں گاڑیوں کی فروخت بڑھ گئی

image

جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں  سالانہ بنیادوں پر 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں گاڑیوں کے 353704یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 17 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں گاڑیوں کے 302610یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

پھاٹا اجلاس میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی منظوری

ستمبرمیں ملک میں گاڑیوں کے 142452یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 18 فیصد اوراگست 2024کے مقابلہ میں 23 فیصد زیادہ ہے۔

اگست میں ملک میں گاڑیوں کے 115903یونٹس اورگزشتہ سال ستمبرمیں 121026یونٹس کی فروخت ہوئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کاروں کے 20068یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 16021یونٹس کے مقابلہ میں 25 فیصد زیادہ ہے۔

اسلام آباد میں روٹی کی نئی قیمت 16، نان کی 20روپے مقرر

ستمبرمیں کاروں کے 7794یونٹس کی فروخت ہوئی جواگست کے 6417یونٹس کے مقابلہ میں 21 فیصد اورگزشتہ سال ستمبرکے 6410یونٹس کے مقابلہ میں 22 فیصد زیادہ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.