نئےچیف جسٹس کی تعیناتی کااعلان موجودہ چیف جسٹس کی رخصتی کیساتھ ہی ہوجائیگا، عرفان صدیقی

image

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ نئےچیف جسٹس کی تعیناتی کااعلان موجودہ چیف جسٹس کی رخصتی کیساتھ ہی ہوجائےگا۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’کیوسچن آوور‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں،آئینی ترامیم پر کوئی عجلت نہیں ہوئی،یہ معاملہ کم از کم دو تین مہینے سے زیر بحث ہے۔

ملک میں گاڑیوں کی فروخت بڑھ گئی

وکلا نے آئینی ترامیم کے حوالے سے تجاویز دی ہیں،ہم نے وکلا کی تجاویز لوگوں کے ساتھ شیئر کی ہیں،18ویں ترمیم کے لیے 9ماہ لگے،ججوں کی تقریری سے متعلق 18ویں ترمیم کے اندر پورااسٹریکچر موجود ہے۔

آئینی ترمیم کسی ایک شخصیت کیلئے نہیں ہو رہی،آئینی ترمیم اصولی اور نظریاتی ہے،جن جماعتوں کے درمیان اتفاق کے امکانات تھے ان میں اتفاق ہو چکا ،کل کی میٹنگ بڑی نتیجہ خیز تھی ،میٹنگ میں مولانا، حکومت اور پیپلز پارٹی کے مسودے سامنے آئے۔

تینوں مسودے میں کوئی زیادہ تصادم نہیں چھوٹی موٹی تراش خراش ہونی ہے،پی ٹی آئی بالکل اسٹیک ہولڈر ہے لیکن اس چیز کو سنجیدہ نہیں لے رہی،پی ٹی آئی تینوں مسودے سامنے رکھے اور اپنی بھی تجاویز دیں۔

پھاٹا اجلاس میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی منظوری

پی ٹی آئی عوام کو اکسا کر باہر لے کر آتی ہے،مائنس کوئی لیڈر نہیں ہوتا،زرداری جب جیل میں تھے تو پارٹی کی قیادت کوئی اور کرتا رہا،نوازشریف جیل میں رہے ہم لوگ پارٹی کے معاملات دیکھتے رہے۔

نوازشریف جب گرفتار ہوئے تو 3مہینے ہمیں پتہ بھی نہیں تھا کہ وہ کہاں ہیں،15اکتوبر کو ان کا نکل آنا کوئی نئی بات نہیں،کچھ دن پہلے بھی نکلے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 25سال میں انہوں نے احتجاج کے علاوہ کچھ نہیں کیا،2014میں انہوں نے دھرنا دیکر چینی صدر کا دورہ روکا تھا،آج 10سال بعد وہ چینی وزیراعظم کے سامنے مظاہرے کرنا چاہتے ہیں آئیں سوبسم اللہ۔

کھلاڑیوں کے بہترین مفادمیں فیصلہ کیا، حمایت کیلئے پرعزم ہیں ، پی سی بی

اگر وہ پرامن احتجا ج کرنا چاہتے ہیں تو اجازت لیں اور متعین جگہ پراحتجاج کریں،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کہتے ہیں کہ میں 12اضلاع پھلانگ کر خیبر پختو نخوا پہنچا،ایک غریب پولیس والے کو قتل کر کے چلا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.