ہم اسے آئینی ترامیم نہیں بلکہ پی سی او کہیں گے، فواد چودھری

image

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ ہم اسے آئینی ترامیم نہیں بلکہ پی سی او کہیں گے۔ اگر یہ آئینی ترمیم ہوگئی تو فیڈریشن، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کا عہدہ ختم ہو جائے گا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے قائد اعظم محمد علی جناح سے متعلق بیان کو شوشا قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ آئینی ترمیم ہوگئی تو فیڈریشن، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کا عہدہ ختم ہو جائے گا۔ اور ہم اسے آئینی ترامیم نہیں بلکہ پی سی او کہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس سی او کانفرنس پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گی، عطا اللہ تارڑ

فواد چودھری نے کہا کہ بلاول بھٹو تاریخ سے بالکل نابلد ہیں۔ قائد اعظم سے منسوب ان کا آئینی عدالت کا بیان شوشا ہے کیونکہ اس وقت برصغیر پاک و ہند میں تو کورٹ کا وجود ہی نہیں تھا۔ بلکہ اس وقت پِری وی کونسل ہوا کرتی تھی جس کا وجود لندن میں تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت قائد اعظم نے قانونی معاملات کے حل کے لیے پِری وی کونسل برصغیر میں قائم کرنے کی بات کی تھی۔ نہ کہ کسی آئینی عدالت کے قیام کی۔ بلاول بھٹو کو کسی نے کہہ دیا ہو گا اور انہوں نے بول دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.