مولانا فضل الرحمان کا پی ٹی آئی سے رابطہ، 15 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل

image

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی سے 15 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کر دی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے پیش نظر 15 اکتوبر کو پارٹی کا احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور ان سے اسلام آباد میں احتجاج ملتوی کرنے اور آئینی ترامیم کے حوالے سے مشاورت کی۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو طبی سہولیات فراہم کرنے اور ان کے ذاتی معالج کو رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عظمی بخاری کا گورنر کو چائے، کافی انجوائے کرنے کا مشورہ

اسد قیصر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے آئینی مسودے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اور اس دوران انہوں نے جے یو آئی (ف) کا تیار کردہ آئینی مسودہ پیش کیا۔ جس میں اکثر نکات پر دونوں سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزید غور و فکر کے لیے 17 اکتوبر کو دونوں جماعتوں کا اجلاس منعقد ہو گا۔ اور اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ میں نے مولانا فضل الرحمان صاحب کو یقین دلایا ہے کہ ان کی تجاویز پارٹی کے سامنے پیش کروں گا۔ اور مشاورت کے بعد انہیں پارٹی فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.