بے شک اللہ ایک ہے۔۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جانے سے پہلے ایک اور لڑکی کو کلمہ پڑھا دیا! پنڈال اللہ و اکبر کے نعروں سے گونج اٹھا

image

"میں اللہ کی وحدانیت پر ایمان رکھتی ہوں اور دل سے تسلیم کرتی ہوں کہ محمدﷺ اللہ کے آخری رسول ہیں۔ اسلام قبول کرنے کا میرا فیصلہ میری اپنی مرضی اور خواہش ہے، کسی دباؤ کے تحت نہیں۔ اسلامی بہن بھائیوں سے متاثر ہو کر میں نے یہ راستہ چنا ہے۔" – ثمرین

فیصل آباد میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خصوصی لیکچر میں ایک روح پرور لمحہ اُس وقت سامنے آیا جب ایک عیسائی لڑکی نے اسلام قبول کر لیا۔ تقریب میں موجود ثمرین نے نائیک صاحب کے سامنے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دائرہ اسلام میں داخل ہونا چاہتی ہیں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ان سے سوال کیا: "کیا آپ خدا کی وحدانیت پر یقین رکھتی ہیں؟" اس پر ثمرین نے بھرپور یقین کے ساتھ جواب دیا، "اللہ ایک ہے!" مزید سوال پر جب اُن سے نبی اکرم ﷺ کے آخری نبی ہونے کی تصدیق چاہی گئی، تو ان کا جواب ایک مرتبہ پھر مثبت تھا۔

آخرکار، ثمرین نے اس بات کا اقرار کیا کہ وہ دل سے، بغیر کسی جبر کے، اپنی خوشی اور پسند سے اسلام کو قبول کر رہی ہیں۔ ان کے قبول اسلام کے بعد پنڈال 'اللہ اکبر' کے نعروں سے گونج اُٹھا۔ یہ تقریب یقیناً دلوں کو ایمان اور اخلاص سے بھر دینے والا منظر تھی، جسے شرکا نے اپنے ایمان کی تازگی کے طور پر محسوس کیا۔

ثمرین نے بتایا کہ یہ فیصلہ انہوں نے اسلامی بھائیوں اور بہنوں کے طرزِ عمل اور محبت کو دیکھتے ہوئے کیا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.