نادرا کی جانب سے پاک آئی ڈی ایپلی کیشن میں نئے فیچرز متعارف

image

نادرا کی جانب سے پاک آئی ڈی ایپلی کیشن میں مزید نئے فیچرز متعارف کروادئیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق صارفین نادرا دفاتر اور دیگر تمام معلومات گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے۔ نادرا کی جانب سے پی اوسی کے حامل افراد کیلئے ویڈیو یا تصویر کے ذریعے تصدیق کی سہولت فراہم کر دی گئی جبکہ اس کے علاوہ شناختی دستاویزات میں تبدیلی کا عمل بھی انتہائی آسان کر دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ میں کتنے کیسزکا اندراج ہوا اور کتنے نمٹائے گئے؟ تفصیلات ویب سائٹ پر اپ لوڈ

پاک آئی ڈی ایپ پر پیچیدہ فنگر پرنٹس کا طریقہ کار پہلے سے بہتر اور مزید آسان کر دیا گیا ہے جبکہ اب صارفین آٹومیٹڈ میسیجنگ کے ذریعے ہر لمحہ کسی بھی قسم کے دستاویزات بارے باخبر رہ سکیں گے۔

اس کے علاوہ پاک آئی ڈی ایپلی کیشن میں نادرا دفاتر بارے تمام تر ضروری معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.