اسرائیل حزب اللہ کیساتھ جنگ بندی پر تیار

image

اسرائیل لبنان کی مزاحمتی تنظیم  حزب اللہ سے جنگ بندی پر تیار ہو گیا۔

نگران لبنانی وزیراعظم  نے کہا ہے کہ امریکی سفیر نے بتایا 5 نومبر سے قبل جنگ بندی ممکن ہے۔

اسرائیلی سرکاری میڈیا نے لبنان جنگ بندی تجویز کامجوزہ مسودہ نشرکردیا، مسودے کے تحت جنگ بندی کے باوجوداسرائیل حزب اللہ اہداف کونشانہ بنا سکے گا، اسرائیلی فوج کے انخلا کے وقت لبنانی فوج کی تعیناتی شروع ہوجائے گی۔

نعیم قاسم حزب اللہ کے نئے سربراہ مقرر

مسودے میں اسرائیل اورلبنان سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے اور60 روزہ جنگ بندی کے دوران مکمل عملدرآمد کو حتمی شکل دی جائے گی۔

د وسری جانب اسرائیلی وزیرتوانائی  نے بھی کہا کہ اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ اجلاس میں حزب اللہ سے جنگ بندی پر غورکرے گی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق اسرائیل لبنان جنگ بندی سے متعلق رپورٹس زیرگردش ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.