احتجاج میں سب شریک ہونگے ، بانی پی ٹی آئی باس ، وہ سفارش نہیں حکم دیتے ہیں ، بیرسٹر گوہر

image

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کال پر پوری دنیا میں احتجاج نظر آئے گا، احتجاج میں سب لوگ شریک ہوں گے یہ بانی پی ٹی آئی کا حکم ہے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی باس ہیں وہ سفارش نہیں حکم دیتے ہیں ، انہوں نے  24 نومبرکو فائنل احتجاج کی کال دیدی ہے ، آج ان سے ملاقات کروں گا۔

تیاری مکمل ، اپنا حق لینے دوبارہ اسلام آباد جائیں گے ، علی امین گنڈا پور

انہوں نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر رہنماؤں کی گرفتاری کا واقعہ پہلا نہیں ، ایسے واقعات ہوتے رہے ہیں، عدالت کا حکم ہے اس لیے ایسے واقعات نہیں ہونے چاہیے، اگر عدالت سے بھی ریلیف نہ ملے تو پھر کیا کرنا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.