آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 94 رنزکے ہدف کے تعاقب میں آدھی پاکستانی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
پاکستان نے 4 اوور کے اختتام پر 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 29رنز بنا لئے ہیں۔
قبل ازیں آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 94 رنز کا ہدف دیا۔
7 ، 7 اوورز پر مشتمل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے ، آسٹریلیا کی جانب سے میکسویل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 19 گیندوں پر 43 اسکور کیا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہونا تھا۔ تاہم بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہوا۔
اے سی سی نے پہلے انڈر 19ویمن ایشیا کپ کا شیڈول جاری کر دیا
میچ سے قبل قومی اسکواڈ نے گابا اسٹیڈیم میں پریکٹس کرتے ہوئے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ اس موقع پر کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ تیاری اچھی ہے اور فائنل الیون سے متعلق وہی فیصلہ کریں گے جو بہتر ہو گا۔