پہلا ٹی 20، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی

image

آسٹریلیا نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو شکست دے دی۔

آسٹریلیا نے7اوورز میں پاکستان کو 94 رنز کا ہدف دیا، پاکستان کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنا پائی،حسیب اللہ نے 12 ، شاہین آفریدی نے 11رنز بنائے،آسٹریلیا کے بائولرز بارلے اور ایلس نے 3،3وکٹیں حاصل کیں۔

 اے سی سی نے پہلے انڈر 19ویمن ایشیا کپ کا شیڈول جاری کر دیا

آسٹریلیا کے بیٹر گلین میکسویل 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،قبل ازیں 7 ، 7 اوورز پر مشتمل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے ، آسٹریلیا کی جانب سے میکسویل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 19 گیندوں پر 43 اسکور کیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہونا تھا۔ تاہم بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہوا۔

بھارت کا کرکٹ کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان کی اجازت دینے سے انکار

میچ سے قبل قومی اسکواڈ نے گابا اسٹیڈیم میں پریکٹس کرتے ہوئے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ اس موقع پر کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ تیاری اچھی ہے اور فائنل الیون سے متعلق وہی فیصلہ کریں گے جو بہتر ہو گا۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.