سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 500 روپے کی کمی

image

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوئی ہے۔

جمعرات کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 500 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 66 ہزار400 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونا 4 ہزار716 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 28 ہزار 395 روپے کا ہو گیا۔

سونے کی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار500 روپے تولہ ہوگیا

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے ذخائرمیں 8 کروڑ 40لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہوگئے،دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 ارب 70 کروڑ ڈالرپر پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر 15 ارب 96 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔

دوسر ی جانب یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں سالانہ بنیاد پر27.1فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا۔

سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبرتک یورپی یونین کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.451 ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 27.1فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.141ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.