جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ملک میں کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر50 فیصد کی نموریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ملک میں کاروں کے 40693یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں کاروں کے 27162یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
پنجاب بھر میں زرعی انکم ٹیکس کا نفاذ کردیاگیا
اکتوبرمیں ملک میں 13108یونٹس کی فروخت ہوئی جبکہ گزشتہ سال اکتوبرمیں ملک میں کاروں کے 8180یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
ستمبرکے مقابلہ میں اکتوبرمیں ملک میں کاروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر27فیصدکااضافہ ہوا، ستمبر 2024میں ملک میں کاروں کے 10297یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔