پاکستان میں گزشتہ7 سال کے دوران خواجہ سراؤں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں 2017 میں خواجہ سراؤں کی تعداد 21 ہزار 774 تھی جبکہ 2023ء تک خواجہ سراؤں کی تعداد 20 ہزار 331 رہی۔ 7 سالوں میں خواجہ سراؤں کی تعداد میں 1443 کی کمی آئی۔
2023 مردم شماری کے مطابق خیبر پختونخوا میں خواجہ سراؤں کی تعداد 1117 رہی۔ پنجاب میں خواجہ سراؤں کی تعداد 13ہزار 957 جب کہ سندھ میں خواجہ سراؤں کی تعداد 4 ہزار 222 رہی۔
پشاور میں 150 خواجہ سراؤں کے پراسرار قتل کا انکشاف
ادارہ شماریات کے مطابق بلوچستان میں خواجہ سراوں کی تعداد 765 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خواجہ سراؤں کی تعداد 270 ہے۔