پاکستان میں خواجہ سراؤں کی تعداد میں کمی

image

پاکستان میں گزشتہ7 سال کے دوران خواجہ سراؤں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں 2017 میں خواجہ سراؤں کی تعداد 21 ہزار 774 تھی جبکہ 2023ء تک خواجہ سراؤں کی تعداد 20 ہزار 331 رہی۔ 7 سالوں میں خواجہ سراؤں کی تعداد میں 1443 کی کمی آئی۔

2023 مردم شماری کے مطابق خیبر پختونخوا میں خواجہ سراؤں کی تعداد 1117 رہی۔  پنجاب میں خواجہ سراؤں کی تعداد 13ہزار 957 جب کہ سندھ میں خواجہ سراؤں کی تعداد 4 ہزار 222 رہی۔

پشاور میں 150 خواجہ سراؤں کے پراسرار قتل کا انکشاف

ادارہ شماریات کے مطابق بلوچستان میں خواجہ سراوں کی تعداد 765 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خواجہ سراؤں کی تعداد 270 ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.